پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا، 2 ارب روپے مختص

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کرکے 2 ارب روپے مختص کردئیے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فیصد معاونت فراہم کی جائے گی ،وینچر کیپیٹلسٹ 70 فیصد سرمایہ کاری کرےگا،فنڈ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

عمر سیف نے کہا4 برس میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں