غریب کیلئے ایک وقت کاکھانا بھی خواب،روٹی،نان 15روپے مہنگا

لاہور:(کامرس رپورٹر)غریب کیلئے ایک وقت کاکھانا بھی خواب،روٹی اور نان کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیاگیا ،دونوں کی قیمت میں تقریبا 15 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ،نان 40 ،سادہ روٹی 25 روپے تک فروخت کی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق اضافہ آٹا، میدہ اور گیس کی قیمت بڑھنے کے باعث کیا گیا،دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی سستا آٹاغائب ہوگیا،شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

عوا م نے مشرق سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہابدترین مہنگائی نے زندگی اجیرن کردی، حکومت ایک ہی بار زندہ درگور کردے۔