اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قرض رول اوور کرنے کےلئے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ دیا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ،ایک ارب ڈالر17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں، ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد کی شرح عائد ہے،ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان نے امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی
















