یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس 2027 تک بڑھادیا

کراچی:(بیورورپورٹ) یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس 2027 تک بڑھادیا۔


کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںخطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی سفیر رائنا کیونکا نے کہا کراچی کے تاجر صرف ٹیکسٹائل برآمدات تک محدود رہنے کی بجائے یورپی یونین کو اپنی برآمدات کا دائرہ کار بڑھائیں تاکہ پاکستان جی ایس پی پلس سٹیٹس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے جسے حال ہی میں 2027 تک مزید 4 سال کےلئے بڑھا دیا ۔

رائنا کیونکا نے کہا جی ایس پی پلس پاکستانی معیشت کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،توقع ہے نئی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی کونسل ایک بار پھر پاکستان کےساتھ جی ایس پی پلس کےلئے نئی ہدایت پر مذاکرات شروع کریں گے جو پچھلے سال نہ ہو سکا۔