سعودی عرب کے ولی عہد بااثرعرب لیڈر قرار ، اماراتی صدردوسرے،فلسطینی صدرتیسرے نمبر پر

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آر ٹی عربیہ کے ذریعہ کرائے گئے رائے عامہ کے سروے کے مطابق سال2023 میں سب سے زیادہ با اثر عرب لیڈر شپ شخصیت کا خطاب جیت کر مسلسل تیسرے سال اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سروے میں سعودی ولی عہد نے 366,403ووٹ حاصل کئے جو رائے عامہ کی کل 530,399 آرا میں سے 69.3 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سروے میں متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید 95,033 ووٹوں یا کل ووٹوں کا 17.9 فیصد لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس 20,645 ووٹوں یا شرکا کے 3.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔