پاکپتن:(اختر شاہ کھگہ)کسان بورڈ پاکپتن کے صدر میاں عبدالرحمن وٹو نے کہا ہے کہ غلہ منڈی پاکپتن میں کھادکی بلیک مارکیٹینگ نہیں رکی غلہ منڈی پاکپتن کے ڈیلر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے ملی بھگت کر کے بلیک مارکیٹینگ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ کے دیگر ممبران کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔
میاں عبدالرحمن وٹو نے کہاکھاد میں پاکستان خود کفیل ہے پھر بھی کھاد ڈیلر مافیاز، محکمہ زراعت اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے اس کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی زور و شور سے سرعام جاری ہے ،جو ڈیلر یوریاکھاد راستے میں یا دکان پر بلیک سیل کرے اسکا لائسنس منسوخ کرکے ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کیا جائے پرائیس مجسٹریٹ کےے10/20 ہزار روپے جرمانہ سے ان کو کچھ فرق نہیں پڑتا ،ڈپٹی ڈسرکٹ افسرزراعت حبیب نے کھاد فراہمی کے فوکل پرسن عمر سکھیرا نے بھیجا جو انتہائی بدتمیزی ہے ،کسانوں سے بدتمیزی کی جو انتہائی قابل مذمت ہے ڈی سی پاکپتن و دیگر حکام اس کا نوٹس لیں ،کھاد کی عدم دستیابی قومی پیداوار اور معیشت کی تباہی کا باعث بنتاہے ،ڈرامے کو بند کرائیں اور کسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
پاکپتن میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نہ رک سکی، کسان انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج
















