عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے :آئی جی پنجاب
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا الحمرا ہال میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے ریزنگ ڈے تقریب میں خطاب کیا۔آئی جی پنجاب نے سال 2023 میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول چند ماہ قبل کارکردگی میں موٹر وے پولیس سے آگے نکلنے کا ٹاسک دیا جو پی ایچ پی نے بھرپور محنت سے پورا کیا۔ ڈی آئی جی اطہر وحید کی قیادت میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے رولز ، پروموشن اور آئی ٹی اصلاحات میں بے مثال کام کیا۔پی ایچ پی کو موٹر سائیکل کے ریگولر لائسنس جاری کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔ پنجاب پولیس نے صرف ایک کلومیٹر موٹروے کی لاگت سے اپنے تھانوں کے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کردیا۔اگر ایک کلومیٹر موٹر وے کی لاگت کے قریب مزید فنڈز کاسٹ آف انویسٹی گیشن کیلئے مل جائیں تو تفتیش کا نظام ٹھیک ہوجائیگا۔پنجاب پولیس محدود ریسورسز میں کام کر رہی ہے تاہم اٹک سے ڈیرہ غازیخان تک کسی پوسٹ کو خالی نہیں چھوڑا گیا۔عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب پولیس کا تشخص میں 13 فیصد بہتری کی رپورٹ دی ہے۔ 98 فیصد شہریوں نے پنجاب پولیس کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعریف کی ہے۔ بہتری کا سفر جاری ہے ابھی ہم نے اپنے پولیس لائنز ، بیرکس اور چوکیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ سنٹر میں زیر تعمیر گیسٹ ہاوس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ایس ایس پی ندا عمر چٹھہ نے آئی جی پنجاب کو مکمل ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے گیسٹ ہاوس کے مختلف فلورز پر جاری فنشنگ ورک بارے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر آئی جی پنجان ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گیسٹ ہاوس کے باقی تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد گیسٹ ہاوس کی افتتاحی تقریب جلد رکھی جائے گی۔ گیسٹ ہاوس میں غیر ملکی پولیس وفود اور دیگر مہمانوں کو قیام کی سہولت میسر آئیگی۔ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی نے آئی جی پنجاب کو مختلف پیشہ وارانہ امور بارے بھی آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
















