اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 250 فلسطینی زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 22 ہزار 835 ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 58 ہزار 416 فلسطینی زخمی ہیں۔