بجلی صارفین پرماہانہ وسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کابوجھ8.56روپے یونٹ تک جاپہنچا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی صارفین پر ماہانہ وسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کابوجھ8.56روپے یونٹ تک جاپہنچا۔

رپورٹ کے مطابق ایک طرف صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو رواں مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ وسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بنے گا جس سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔