لاہور:(خبر نگار)بلوں میں200فیصد اضافے کے باوجود گھریلو صارفین گیس کو ترس گئے،گھروں میں ٹھنڈے چولہوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔
صارفین نے کہاپہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے اب رہی سہی کسر گیس بلوں نے پوری کر دی ،گیس مہنگی ہونے کے باوجود نہیں آتی مگر بھاری بھرکم بل ضرور آ جاتے ہیں،قیمتوں میں حالیہ اضافے نے بجٹ درہم برہم کردیا،حکومت گیس کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
دگنا بل مگر گیس غائب،چولہے ٹھنڈے،عوام کی زندگی اجیرن
















