امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے مسجد امام قتل

نیویارک (بیورورپورٹ)امریکہ میں مسجد کے باہر امام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں محمد مسجد سے باہر نکلتے وقت مسجد کے پیش امام حسن شریف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،واقعے پر ریاست کے اٹارنی جنرل نے کہا امام حسن شریف کو متعدد گولیاں لگیں جس پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں چل بسے، اٹارنی جنرل نے کہا فائرنگ کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں،اٹارنی جنرل نے مزید کہا امام کو قتل کرنے کا مقصد تو فی الحال معلوم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی تعصب یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں۔