قاسم سلیمانی کی برسی پر کرمان دھماکوں سے گونج اٹھا،188 جاں بحق،170سے زائد زخمی

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی پر کرمان شہر دھماکوں سے گونج اٹھا،188افراد جاں بحق،170سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمان کی چوتھی برسی پرکرمان شہر میں ہونےوالی تقریب میں ہزاروں افراد شریک تھے ،یکے بعد دیگرے 2دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا،188افراد جاں بحق ،170سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکہ خیز مواد سے بھرے 2بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے۔

متعدد افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث اموات میں اضافہ کاخدشہ ہے،شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،سکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں،گورنر کرمان نے کہادھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔

دریں اثنا کرمان دھماکوں پر ایران نے جمعرات کو سوگ کا اعلان کردیا،ایرانی صدر نے کہادہشتگرد حملوں میں ملوث کرداروں سے ضرور بدلہ لیں گے۔