اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایف بی آر نے سمگل شدہ اشیا و گاڑیاں پکڑانے میں کسٹمز حکام کی معاونت کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔
مقصد کےلئے کسٹمز ریوآرڈ رولز 2012 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے سٹیک ہولڈرز کی آرا کیلئے جاری کردیا گیا۔
مسودے میں کہا گیا کسٹمزکےساتھ لا انفورسمنٹ ایجنسیوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام کے علاوہ جو بھی سمگل شدہ اشیا ،گاڑیاں پکڑانے میں کسٹمز حکام کی معاونت کرے گا، معاونت کے نتیجے میں ضبط اشیا ،گاڑیوں پر رقم کی ریکوری پر انعام فراہم کیا جائے گا،تمام سٹیک ہولڈرز کسٹمز رولز میں ترامیم کے مسودے پر7دن کے اندر اندر اپنی آرا بھجواسکتے ہیں۔
سمگل شدہ اشیا و گاڑیاں پکڑانے والوں کیلئے انعام کااعلان
















