خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی: چیف ٹریفک آفیسر لاہور

لاہور (مرزا ندیم بیگ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر جو کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی خاتون سی ٹی او ہیں اپنی تعیناتی کے بعد نہ صرف ٹریفک قوانین کے پاسداری کیلئے فرنٹ لائن پر موجود رواں سال میں 22 لاکھ 64 ہزار موٹرسائیکل سواروں ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے جبکہ 5 لاکھ 20 ہزار 927 بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاﺅن مسلسل جاری اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار اور خود اعتماد بنانے کا مشن اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے، ویمن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے، معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے، خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ وویمن آن ویل پروجیکٹ،رائیڈ فار چینج پروگرام کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے، وویمن آن ویلز سکول ایل او ایس میں خواتین کی ٹریننگ کا 77 واں بیج زیر تربیت ہے اور اب تک 07 ہزار سے زائد خواتین کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے، علاوہ ازیں پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں خواتین اور ٹراسنجیڈر کو کار ڈرائیونگ کےلئے ٹریننگ دی جارہی ہے جس میں ٹرانسجینڈر کو بلامعاوضہ جبکہ شہداءپولیس کے بچوں کو فری ٹریننگ کورس کروائے جارہے ہیں ۔سٹی ٹریفک پولیس کا نیشنل ورکنگ وویمن ڈے پر کہنا تھا کہ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے، ورکنگ وویمن کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،نیشنل ورکنگ وویمن ڈے کا مقصد انکی صلاحیتوں کا اقرار، اہمیت کو اجاگر اور انہیں مزید مستحکم کرنا ہے،زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، بحیثیت معاشرہ ہمیں عورت کو اس کے حقوق دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، سٹی ٹریفک پولیس میں لیڈی وارڈنز کو اہم پوسٹس پر تعینات کیا گیا ہے،ٹریفک پولیس میں خواتین کی بڑی تعداد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے،لیڈی وارڈنز ایجوکیشن، ٹکٹنگ، لائسنسنگ دفاتر میں انتہائی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ اچھا لب و لہجہ، نرم مزاجی اور خوش گفتاری کو لیڈی وارڈنز کی پہچان ہے،لیڈی وارڈنز نہ صرف سٹرکوں بلکہ دفاتر ہائے میں وارڈنز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کئے ہوئے ہیں،میگا ایوٹ، مذہبی تہوار، کرکٹ میچ یا پھر روڈ سیفٹی کامعاملہ، لیڈی وارڈنز ہرطرف شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے نظر آتی ہیں،لیڈی وارڈنز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں، لیڈی وارڈنز کئی شعبوں میں مرد وارڈنز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں، اس دن کی مناسبت سے ہم ورکنگ وویمن کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مزید بااختیار بنانے کا عزم کرتے ہیں،لاہور ٹریفک پولیس کے سال 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ لین لائن،سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 23 ہزار وہیکلز اور غلط پارکنگ کرنے پر 01 لاکھ 20 ہزار وائیلٹرز پکڑے گئے، سال 2023 میں لاہوریوں نے 85 ہزار مرتبہ ون وے کیخلاف ورزی کی، ٹریفک بہاو¿ میں خلل ڈالنے پر 63 ہزار وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی، عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ سگنل کراسنگ پر 39 ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 31 ہزار وہیکلز ل، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 48 ہزار، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 49 ہزار وہیکلز، کالے شیشوں پر 04 ہزار وہیکلز، بغیر اور اپلائیڈ فار ایک لاکھ 36 ہزار وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے،چالان کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں،بلکہ شہریوں کی اصلاح کرنا ہے۔