نیویارک(بیورورپورٹ)افغان سرزمین سے حملے،پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھادیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں، تنظیمیں منظم دہشتگردی میں ملوث ہیں،افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کےلئے خطرہ ہے،اقوام متحدہ جدید فوجی اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کی تحقیقات کرے۔
غزہ کے معاملے پر منیر اکرم نے کہا صرف حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا توغیرمنصفانہ ہوگا، لوگوں کو مارا جائےگا تو وہ بھی ویسا ہی سلوک کریں گے لہٰذا غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنائی جائے،دنیا فلسطینیوں کے یکطرفہ قتل عام پر توجہ دے، اسرائیل کا ہدف صرف حماس کا خاتمہ نہیں بلکہ فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود برسا چکا ، ہیروشیما اور ناگاساکی پرجو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پربرسایا گیا۔
افغانستان سے حملے،پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھادیا
















