لاہور(قمر عباس نقوی )پی ایچ اے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک کے پنجاب حکومت کے ویژن پر شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کی خاطر” گل داودی“ کی نمائش میں پودوں اور پھولوں کی مختلف 100سے زائد اقسام کو سجانے کےساتھ سیاحوں کو بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے پر لاہوریوں نے اطمینان کا اظہار کردیا۔
شہری شہزاد نے کہاپی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے لاہوریوں کو ہر سال گل داﺅدی کی نمائش میں خوشگوار اور خوشبو سے لیس ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے ، رواںسال نمائش کو سموگ کے ماحول میں موسم کو بہتر بنانے کی خاطر مثبت حکمت عملی ہے ،جیلانی پارک کے ڈائریکٹر فرخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار و دیگر سٹاف کی محنت کی وجہ سے نمائش کے رنگ اور خوشبو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، شہری ایاز نے کہا نمائش میں پھولوں اور پودوں کےساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جس پر انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
ریاض نے کہاپھولوں اور پودوں کی نمائش کےساتھ کھانے پینے کی اشیاءکوالٹی اور مقرر کردہ ریٹ پر میسر ہیں جبکہ گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والی گل داﺅدی کی نمائش میں کھانے پینے کے انتظامات نہیں کئے جاتے موجودہ نمائش میں جیلانی پارک کی انتظامیہ نے شہریوں کو کھانے پینے کی سہولت کےلئے کئے گئے انتظامات کرنا اچھا اقدام ہے۔
سعید احمد ،اشفاق علی ،اسحاق خان ،سلمان ،اشرف اور دیگر نے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایچ اے لاہور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ماحول کو خوبصورت اور خوشبو بھری فضاءکو قائم رکھنے کی خاطر اہم شاہراﺅں کو پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا ہے جس میں مالی اور دیگر فیلڈ سٹاف کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسی طرح جیلانی پارک میں بھی ”گل داﺅدی“ کی نمائش کو خوبصورت اور کامیاب بنانے میں ان کی بھرپور محنت اور کاوش شامل ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ،پی ایچ اے لاہور انتظامیہ نے لاہوریوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرتے ہوئے سموگ سے کچھ حد تک نجات دلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
ڈائریکٹر جیلانی پارک فرخ اخلاق نے کہا حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈی جی پی ایچ اے کی سرپرستی میں شہریوں کےلئے نمائش میں 100 سے زائد پھولوں اور پودوں کی اقسام کو پیش کیا گیا ،پی ایچ اے انتظامیہ نے ہمیشہ شہریوں اور شہر کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کی خاطر اپنی ذمہ داری اور فرائض کی انجام دہی میں محنت کی ہے، نمائش کی کامیابی میں مالیوں اور دیگر سٹاف کا اہم کردار ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک قراة العین نے کہا پی ایچ اے لاہور کا بنیادی مقصد شہر کو سر سبز اور پھولوں سے سجانا ہے کیونکہ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جا تا ہے اس تاریخ کو محفوظ رکھنے کی خاطر پی ایچ اے لاہور اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
جیلانی پارک میں ” گل داودی“ کی نمائش نے لاہوریوں کے دل جیت لیے،”مشرق“ سروے
















