آئی ایم ایف کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے آئی ایم ایف کو آئندہ سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یقین دہانی میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل ٹیبل میں کرائی گئیں۔

ذرائع وزار ت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، آئندہ مالی سال کے دوران 6.34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔

دریں اثنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے مذاکرات مکمل ہوگئے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم نے مذاکرات پر رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی، رپورٹ نگران وزیر خزانہ کو پیش کی جائے گی،ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف ٹیم سے شیئر کیا ۔