اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس مظاہر نقوی نے آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے خط لکھ دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن کو لکھ گئے خط میں کہا گیا بغیر کسی تاخیر کے میری آئینی پٹیشنز کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
جسٹس مظاہر نقوی نے خط میں کہا پہلے بھی 2 آئینی درخواستوں کو طے کرنے کی درخواست کی تھی،پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں درج وقت گزرنے کے باوجود کسی درخواست کو مقرر نہیں کیا گیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق 14 دن میں درخواستیں مقرر ہونا تھیں، 20 اور 30 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کرنے کی 2 آئینی درخواستیں دائر کیں۔
خط میں مزید کہا گیا عبوری ریلیف کی درخواستیں بھی دائرکیں، آئینی و عبوری ریلیف کی درخواستوں کے باوجود کونسل کی کارروائی جاری ہے،عمل سپریم کورٹ کے سامنے میری آئینی درخواستوں کو سنگین طور پر متاثر کر رہا ہے،خط میں موقف اختیار کیا گیا بدنیتی پر مبنی بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر میرے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا، آئینی و عبوری ریلیف کی درخواستیں مقرر کرنے میں مزید تاخیر شدید تعصب ہوگا۔
میری درخواستیں جلد سماعت کیلئے لگائیں: جسٹس مظاہر کاخط


















