پیپلز پارٹی یوایس اے کے زیر اہتمام یوم تاسیس تقریب کل ہوگی

نیویارک(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی یوایس اے کے زیر اہتمام یوم تاسیس تقریب کل ہوگی،تقریب میں امریکہ بھر سے کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔پاکستان میں جمہوریت وآئین کی بالادستی کیلئے لازوال جدوجہد کرنےوالوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجائےگا،صدر پیپلز پارٹی یو ایس اے خالد اعوان،صدر نیویارک سٹی ظفر چٹھہ نے کہاہے جب تک سورج چاند رہیگا بھٹو تیرا نام رہیگا۔پاکستان میں جمہوریت وآئین کی بالادستی میں جیالوں کاخون شامل ہے،تاریخ جیالوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کےساتھ سفارتی تنہائی سے نکالا،امریکہ سمیت دنیا بھر سے تعلقات میں بہتری کاکریڈٹ چیئرمین پی پی کو ہی جاتاہے،دونوں رہنماﺅں نے مزید کہا کہ عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،ملک کو بحرانوں سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔