اسلام آباد(بیورورپورٹ)رواں سال سرکاری حج سکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار،وزارت مذہبی امور نے تخمینہ لگا کروزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈالرز کے حصول کیلئے سپانسر شپ سکیم کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا، 100ملین ڈالرز سپانسر شپ سکیم کے تحت حاصل کیے جائیں گے،سپانسرشپ سکیم میں شمولیت کیلئے درخواست گزار کا پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گا، سپانسر شپ سکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی۔
دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ،رشتے دارسکیم کے تحت حج کرسکیں گے،درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکیج جنوبی ریجن والوں کو 3 ہزار 775 ڈالرز ،شمالی ریجن والوں کو 3 ہزار 800 ڈالرز ،کم مدت حج پیکیج جنوبی ریجن والوں کو 4 ہزار 15 ڈالرز ،شمالی ریجن والوں کو 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرناہوں گے۔
رواں سال سرکاری حج سکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار
















