لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔چھہتر روز سے جاری مہم کے دوران45103 ڈیفالٹرز سے1ارب40کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، انکے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ دوسری طرف لیسکو کا ائیرلائن سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن، ایلی گینس ہومز میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ڈی او آفتاب رابرٹ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ 8 مرلہ زیرتعمیر گھر میں ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ کنکشن منقطع کر کے ایف آئی آر کیلئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔ ملزمان کو 4 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
















