غزہ،تل ابیب،دوحہ ،ریاض(مشرق نیوز،نمائندہ خصوصی)کوششیں کامیاب،حماس ،اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں 2 روز توسیع ہوگئی۔
قطری وزارت خارجہ نے بیان میں کہاحماس ،اسرائیل نے جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا ،کوشش ہے عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔
حماس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاجنگ بندی میں 2 روزکی توسیع پر قطر ، مصر سے اتفاق کرلیا ،مزید قیدیوں کی رہائی کےلئے فہرست تیار کرلی ، جنگ بندی میں توسیع کی شرائط پہلی والے معاہدے جیسی ہی ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کےساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا، ترجمان اسرائیلی حکومت ایلون لیوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاحماس کے قبضے میں 184 قیدی ابھی بھی موجود ہیں، آخری یرغمالی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ فیصل بن شہزاد نے کہا قابل اعتماد اور ٹھوس امن منصوبے پر کام کیے بغیر غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ،وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے غزہ پرتشدد حالات کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا اسرائیل ہی ہے جس نے غزہ پر جنگ مسلط کی ،امن کےلئے قابل اعتماد و ٹھوس مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی وزیر خارجہ نے کہامشرق وسطیٰ تنازع کا حل صرف دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہے،جنگ زدہ علاقوں کے شہری امداد کے منتظر ہیں،غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کےلئے تمام ممکنہ ذرائع ستعمال کیے جائیں۔
غزہ ، جنگ بندی میں 2روز توسیع،مزید قیدیوں کی رہائی کےلئے فہرست تیار
















