لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیرزراعت و صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے آل پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے زراعت ہاس میں ملاقات کی۔وفد نے کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ، بیجوں کی عدم دستیابی، آڑھتی کے کمیشن، کسانوں کو محنت کے معاوضے کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیرزراعت و صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ زراعت کا شعبہ قومی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔زرعی شعبے کو ترقی دے کر ملک کو معاشی بحران سے نکالاجاسکتا ہے۔بدقسمتی سے زرعی ملک ہونے کے باوجود ہر سال پانچ ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کیا جا رہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک میں تیل دار اجناس کی کاشت بڑھائی جائے۔ایس ایم تنویرنے کہاکہ پنجاب حکومت نے زرعی سیکٹر کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔زرعی شعبے میں جلد اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے اور نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے کریک ڈان مزید تیز کیا جائے گا۔کپاس کی مقررہ قیمت پر خریداری کے حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے سامنے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔صوبائی وزیرزراعت و صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداواراور زیرکاشت رقبہ بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔آئندہ کسی صورت کسانوں سے زبردستی گندم نہیں خریدی جائیگی۔زرعی شعبے میں سبسڈیز کے چکرمیں پڑنے کی بجائے فی ایکڑپیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ایس ایم تنویر نے کہاکہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی ترقی کریگا۔ پنجاب کی نگران حکومت کسانوں کے مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کریگی۔سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ نے کہاکہ کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کیلئے سخت کریک ڈان کیاگیاہے۔محکمہ زراعت کو بھی ہاسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کے فورم میں نمائندگی دی گئی ہے۔ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخوں اور دیگر امور کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائیگی۔ سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ نے کہاکہ سیڈ کے اداروں کو خودمختاربنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔آڑھتی کے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز اپنی تجاویز دیں۔
زرعی شعبے میں جلد اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آرہی ہے: ایس ایم تنویر
















