شفاف الیکشن تک پاکستان کی امداد روکی جائے، امریکی اراکین کانگریس کا حکومت کو خط

واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی اراکین کانگریس نے شفاف انتخابات تک پاکستان کی امداد روکنے کیلئے خط لکھ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس کے11اراکین نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا پاکستان کےلئے مستقبل میں امریکی امداد اس وقت تک روکےں جب تک ملک میں آئینی نظم بحال نہیں ہو جاتا اور آزادانہ ،منصفانہ انتخابات نہیں ہوجاتے ،خط میں کہا گیا اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ انسانی حقوق کے کارکنوں ،سیاسی مخالفین کی سماعتوں و دیگر قانونی کارروائیوں کےلئے مبصرین بھیجے، ایمان مزاری، خدیجہ شاہ اور عمران خان کے مقدمات شامل ہیں۔

قانون سازوں نے لکھا سمجھتے ہیں امریکہ مثبت تبدیلی کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ،امید ہے تعاون پاکستانی عوام کےلئے زیادہ منصفانہ مستقبل کےلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔