نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ کی پٹی میں خوفناک صورتحال اور بہت سے ہسپتالوں میں جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن گوجریک نے مزید کہا کہ انسانیت کے نام پر سیکرٹری جنرل فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری میں ہلاکتیں،اقوام متحدہ کااظہارتشویش
















