واشنگٹن (مشرق نیوز) تیسری بار امریکی محکمہ خزانہ نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں سے تعلق رکھنے والے سینئر حکام اور ان سے منسلک گروپوں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی محکمہ خزانہ نے حماس کے اہم عہدیداروں اور ان طریقہ کار کی نشاندہی کی جن کے ذریعے ایران اسے اوراسلامی جہاد تحریک کو مدد فراہم کرتا ہے۔حماس کے ایک اہم رکن اور شریک بانی محمود الزہار پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اس کے علاوہ معاذ ابراہیم محمد راشد العتیلی کو اسلئے نامزد کیا گیا تھا کہ وہ براہ راست یا بالواسطہ حماس کیلئے یا اس کیلئے کام کرنے کا دعویٰ کرتے تھے۔
امریکہ نے حماس اور اسلامی جہاد کی اعلیٰ قیادت پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
















