مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کے 39 ویں دن اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اعلان کیاہے کہ اسرائیلی افواج غزہ شہر کے مرکز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حماس نے شمالی غزہ کے علاقوں پر اپنا کنٹرول کھو دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہماری فوجی کارروائیاں نہیں رکیں گی اور اس میں پوری پٹی شامل ہوگی اور کوئی محفوظ جگہ نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ زمینی آپریشن کا ایک مقصد قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر حماس پر دبا ﺅڈالنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل شمال سے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کیلئے کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہے۔
فوج پورے غزہ میں کارروائیاں کر رہی ہے:اسرائیلی وزیردفاع
















