بجلی کمپنیز کا انتظام صوبوں کو دینے کی تجویز موخر،نجی شعبے کے سپرد کرنے کاپلان تیار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بجلی تقسیم کارکمپنیز کا انتظام صوبوں کو دینے کی تجویز موخر،نجی شعبے کے سپرد کرنے کاپلان تیار کرلیاگیا۔

حکام کے مطابق منصوبے کے تحت بجلی تقسیم کار کمپنیز کا انتظام صوبوں کی بجائے نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاہم کمپنیوں کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی، مینجمنٹ نجی شعبے کو20 سے25 سال تک حوالے کرنے کی تجویز ہے، ڈسکوز پلان کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وزارت توانائی نے کہابجلی تقسیم کارکمپنیزسالانہ 590 ارب نقصانات کررہی ہیں،1200 ارب سے زائد ریکوریاں زیر التوا ہیں، نجی شعبے کو ریکوریز میں منافع دیا جائےگا، 50 ارب تک ریکوری پر 10 ،100ارب ریکوری میں 15 فیصد منافع دینے کی تجویزہے، حکام نے کہا پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2500 ارب ہے۔