پاکستانی فورسز پر حملوں سے آگاہ ،افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا،امریکہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے دہشتگرد حملوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، اظہار افسوس کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے انخلاءکے دوران امریکی فوج نے کوئی سامان نہیں چھوڑا ۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا پاک امریکہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں،ویدانت پٹیل نے کہا کسی بھی ملک میں ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے،انتخابات کے تناظر میں بڑھ کر ہے آزادانہ و منصفانہ ہوں اور ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاسی کریں۔