فیڈمک،پیڈمک ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سروسز فراہم کرینگے،محسن نقوی

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ون ونڈو آپریشن کے قیام کیلئے خصوصی اجلاس ہوا،لاہور میں سرمایہ کاروں و صنعتکاروں کےلئے ون روف،ون سٹاپ سلوشن پر تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا فیڈمک،پیڈمک اورپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ون ونڈو آپریشن سنٹر میں سروسز فراہم کریں گے،لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، ہاوسنگ ودیگر محکموں کے بااختیار افسر ون ونڈو سنٹر میں موجود ہوں گے، لیسکو،سوئی گیس کے کاونٹر بھی ون ونڈو سنٹر میں قائم کئے جائیں گے، ون ونڈو سنٹر میں اراضی انتقال، نقشہ پاس کرنے او رماحولیات کے این او سی کی سہولت میسر ہوگی، ون ونڈوسنٹر کے کاونٹر کے افسر درخواست دہندگان کا فارم خود پرکریں گے۔

ون ونڈو سنٹر پر آپریشن 5مراحل میں مکمل کردیاجائےگا، 10دن کے اندر کارروائی مکمل نہ ہونے پر متعلقہ سیکرٹری کے ڈیش بورڈ پر سرخ نشان نمودار ہوگا، ون ونڈو سنٹر کےلئے آپریشنل ریویو کمیٹی اور سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔