پنجاب حکومت کابڑا اقدام،سموگ کی روک تھام کےلئے بھارت کو خط لکھنے کافیصلہ

لاہور (خبر نگار)پنجاب حکومت کابڑا اقدام،سموگ کی روک تھام کےلئے بھارت کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا،محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے حکومت کو بجھوائے مراسلے میں کہا گیابھارتی پنجاب کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، گوگل امیجز سے بھارت میں فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمے کے مطابق بھارت کے شہر جالندھر،لدھیانا میں سب سے زیادہ آگ لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرز ملوث افراد کےخلاف کارروائی کریں۔

ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس ملک نے کہا لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی بڑی وجہ بھارت ہے، پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کو تو روکا جا سکتا ہے لیکن بھارت سے آنےوالی ہواﺅں کو نہیں لہٰذابھارت کو خط لکھ کر سموگ کی روک تھام کےلئے دبا ﺅڈالا جائے۔