جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے:آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی پی او بھکر محمد نوید اور انکی ٹیم نے ملاقات کی، ڈی پی او بھکرایم نوید نے پولیس سٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس پولیس کارکردگی پربریفنگ د ی۔

، آئی جی پنجاب کی ڈکیتی ، قتل سمیت دیگر کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر بھکر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے اور کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں جائیں۔