مشرق کااعزاز،امریکہ میں سفارتی نااہلی کی سینٹ میں گونج،خالد شاہین بٹ نے معاملہ اٹھادیا

اسلام آباد،نیویارک(بیورورپورٹ)روزنامہ مشرق کااعزاز،امریکہ میں سفارتی نااہلی کی سینٹ میں گونج،سینیٹر خالد شاہین بٹ نے امریکہ میں تعینات سفارتکاروں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ نہ منانے کامعاملہ سینٹ میں وزارت خارجہ کے سامنے اٹھادیا۔

سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہاکشمیر کامسئلہ فلسطین سے مختلف نہیں،ماضی میں امریکہ میں یوم سیاہ کے موقع پربھارت کیخلاف بھرپور احتجاجی پروگرام کاشیڈول مرتب کیاجاتا تھا لیکن اب کی بار سفارتی نااہلی کے باعث 27اکتوبر خاموشی سے گزر گیا،امریکہ میں مسئلہ کشمیر کے معاملے پرخاموشی افسوسناک ہے۔

واضح رہے روزنامہ مشرق ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کی آواز بنا اور امریکہ میں بھارت کیخلاف یوم سیاہ نہ منانے کامعاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا ،روزنامہ مشرق کی بہترین رپورٹنگ کے باعث معاملہ ایوان بالاتک پہنچا،کشمیریوں اور اوورسیز پاکستانیوں نے روزنامہ مشرق کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مشرق نے حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے امریکہ میں تعینات سفارتکاروں کی نااہلی کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا، روزنامہ مشرق کشمیریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی حقیقی آواز ہے،بیوروچیف خواجہ فاروق کے مثبت کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

سینیٹر خالد شاہین بٹ نے سینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کرتے ہوئے دل جیت لیے،خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سینیٹر خالد شاہین نے سفارتکاروں کی نااہلی بے نقاب کرکے حکومت کو جھنجھوڑا،ثابت ہوگیا ابھی حق و سچ کی آواز اٹھانے والے عوامی نمائندے موجود ہیں۔

کشمیریوں اور اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم،سفیر سردار مسعود خان،قونصل جنرل نیویارک عامر خان کو فوری تبدیل کرکے محب وطن افراد کو تعینات کیاجائے ،خواجہ فاروق نے کہا آئندہ بھی حق وسچ لکھتے رہیں گے،سفارتی نااہلی کاپردہ چاک کرنے میں فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا بھی پیش پیش ہیںجبکہ ذرائع کے مطابق سینیٹر خالد شاہین بٹ کی جانب سے معاملہ سینٹ میں اٹھائے جانے پرحکومت نے فوری تحقیقات کاآغاز کردیا۔