اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120روز توسیع،سینٹ نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ اجلاس میں نگران وزیر قانون عرفان اسلم نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی۔
جے یو آئی (ف )کے سینیٹر کامران مرتضی نے مخالفت کرتے ہوئے آرڈیننس میں توسیع بغیر سوچے سمجھے کی گئی، سپریم کورٹ میں طے ہوگیا صدر انتخابات کی تاریخ دینے میں ناکام رہے، اب صدر کا استعفیٰ بنتا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اعتراض کیا سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس مسترد کردیا پھر کیوں پیش کیا جارہا ہے،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا عوام کیلئے قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، اہم قانونی معاملات سلیکٹڈ بنچ کے سامنے رکھے جاتے تھے،چیف جسٹس نے سارا بنچ بٹھا دیا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، از خود نوٹس پر کئی فیصلے متنازع ہیں، پانامہ ان میں سے ایک ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120روز توسیع،سینٹ نے قرارداد منظور کرلی


















