پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان،مٹی کاتیل3.82،لائٹ آئل3.40روپے لٹر سستا

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)مٹی کاتیل 3.82،لائٹ ڈیزل3.40روپے لٹر سستا جبکہ حکومت نے پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ،15 روز کےلئے موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی، مٹی کاتیل3.82روپے لٹر کمی سے 211.03،لائٹ ڈیزل 3.40روپے کمی سے 189.46روپے لٹر ملے گا۔

دوسری جانب اوگرانے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کردی،کمی کے بعد ایل پی جی 261 کی بجائے 251روپے کلو، گھریلو سلنڈر 3080کی بجائے 2962اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ،اوگرا نے کہاڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی۔