واسا نشتر ٹاﺅن، آفیسرز ہاسٹل ، کوارٹرز میں لاکھوں کی بجلی چوری کا انکشاف، کنکشن منقطع

لاہور (اپنے نمائندے سے) واسا نشتر ٹاﺅن آفیسرز ہاسٹل اور کوارٹرز کے رہائشیوں کی طرف سے اربوں کی بجلی چوری کا انکشاف، سکیل 17 کے افسران بجلی چوری میں ملوث لیسکو نے بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بجلی منقطع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق واسا نشتر ٹاﺅن تین نمبر ٹینکی میں قائم رہائشی کوارٹرز اور سکیل 17اور 18کے افسران کے ہاسٹل میں عرصہ دراز سے براہ راست مین سپلائی لائن پر کنڈا ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جس میں کوارٹرز میں سیاسی لیبر یونین سی بی اے مشعل یونین کے عہدیداران کی جانب سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس میں ملازمین جس میں نواز گجر جے پی او انڈسٹری ایریا سب ڈویژن، اعجاز گجر ایس ڈی سی گرین ٹاﺅن سب ڈویژن سلیم بورٹ سیور مین لیاقت آباد سب ڈویژن اور سرفراز ملازم کی جانب سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر لیسکو کی جانب سے ایک ہفتہ قبل کارروائی کرتے ہوئے ایل ٹی پر برائے راست تار کنڈا ڈال کربجلی چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر بجلی چوروں کی جانب سے لیسکو افسران و سٹاف کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے کارروائی کو روکنے کی کوشش کی گئی اس پر لیسکو ایس ڈی او گرین ٹاﺅن کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر نشتر ٹاﺅن دفاترز کی بجلی منقطع کر دی گئی جس پر واسا ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے لیسکو افسران سے رابطہ کرتے ہوئے نشاندہی کرتے ہوئے آپریشن دفاترز کی بجلی کو بحال کروا لیاگیا تھا جبکہ نشتر ٹاﺅن ریونیو کے دفاترز کی بجلی ایک ہفتہ کے بعد ذاتی حیثیت سے بحال کر دی گئی۔ لیسکو کے مطابق واسا نشتر ٹاﺅن سے متصل آفیسرز ہاسٹل جس میں سب انجینئرز ایس ڈی اوز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے افسران رہائش پذیر ہیں عرصہ دراز سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے مالیت کا بجلی چوری کرنے کی مد میںنقصان پہنچایا گیا ہے۔ لیسکو انتظامیہ گرین ٹاﺅن کی جانب سے واسا ملازمین پر بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے گئے جس میں اعجاز گجر مقدمہ نمبر 1718سلیم بورٹ مقدمہ نمبر 1720نواز گجر مقدمہ نمبر 1719اور سرفراز پر مقدمہ نمبر 1717درج کیا گیا ہے۔ واسا نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔