نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت کا آکاش میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا، زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل پر 1990 میں کام شروع ہوا ، 1 ملین ڈالر سے بننے والا ایک میزائل صرف 30 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔2017 میں مودی سرکار اور گودی میڈیا نے میزائل کو جدید ترین، کم قیمت اور میڈ ان انڈیا کا ٹیگ لگا کر پروپیگنڈا کیا تھا۔بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا کہ سوڈان، فلپائن، بحرین اور کینیا نے آکاش میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے جبکہ ویتنام، انڈونیشیا، عرب امارات اور مصر نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ڈیل کرنے کے بعد سے آج تک مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہ کر سکی ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق آکاش میزائل ابھی تک ڈویلپمنٹ فیز میں ہے اور ایکسپورٹ کے قابل نہیں ، میزائل کو ریڈار، الیکٹرانک کنٹرول یونٹ اور سنسرز کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
بھارت کا آکاش میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا
















