نیویارک(بیورورپورٹ)طاہر جاوید سے معاون خصوصی کاقلمدان واپس لینے پر اوورسیز پاکستانی خوش،حکومتی اقدام کو انتہائی خوش آئند قراردےدیا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کرپشن الزامات ودیگر سکینڈل طاہر جاوید کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ بنے،اوورسیز پاکستانیز نے نگران وزیراعظم،آرمی چیف کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا طاہر جاوید کو عہدے سے ہٹانا پوری کمیونٹی کی آواز ہے،کوئی بھی کرپٹ شخص اوورسیز کی نمائندگی کرنے کااہل نہیں،طاہر جاوید کی مشکوک سرگرمیاں بھی ریکارڈ کاحصہ ہیں۔دوسری جانب قریبی دوست نے دعویٰ کیاحکومت نے کرپشن سکینڈل سامنے آنے پر معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور طاہر جاوید سے تمغہ امتیاز واپس لینے پر بھی غور شروع کردیا۔دوست نے مزید کہا کہ طاہر جاوید نے اہم ملکی اعزاز کے نام پر خوب پیسہ کمایا،عہدہ دینے سے قبل مکمل چھان بین کرنی چاہیے تھے،قریبی دوست نے مشورہ دیتے ہوئے کہا طاہر جاوید کی امریکہ میں سیاست تو پہلے ہی ختم ہوچکی، اب پاکستانی سیاست سے بھی فارغ ہوگئے بہتر یہی ہوگا ماضی کو بھول کر اپنے کاروبار اور بچوں پر توجہ دیں،نیک نامی کمائیں ورنہ رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھیں گے۔
طاہر جاوید سے معاون خصوصی کاقلمدان واپس لینے پر اوورسیز خوش
















