سرگودھا(سحر محمود افضل) سرگودھا میں دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کے اشیاءضروریہ کی مقررہ قیمتوں کے نرخنامہ کو ہوا میں اڑا دیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے چند روز قبل پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات پر اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر کے نیا نرخنامہ جاری کر دیا جس کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا۔
ضلع بھر میں چاول سپر باسمتی (نیا)240 روپے کی بجائے 300 روپے فی کلو،چاول باسمتی پرانا 260 روپے کی بجائے 320 روپے فی کلو،چنے کالے (موٹے )160 روپے کی بجائے 200 روپے فی کلو،چنے سفید (موٹے )310 روپے کی بجائے 350 روپے فی کلو،چنے سفید باریک 300 روپے کی بجائے 340 روپے فی کلو،دال چنا موٹی 190 روپے کی بجائے 220 روپے فی کلو،دال چنا باریک 170 روپے کی بجائے 210 روپے فی کلو،بیسن 160 روپے کی بجائے 240 روپے فی کلو، دال مسعور موٹی 275 روپے کی بجائے 320 روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی 470 روپے کی بجائے 520 روپے فی کلو،دال مونگ دھلی ہوئی 220 روپے کی بجائے 290 روپے فی کلو،گوشت چھوٹا 1350 روپے کی بجائے 1900 روپے فی کلو،گوشت بڑا 650 روپے کی بجائے 900 روپے کلو،دودھ کھلا 130 روپے کی بجائے 160 روپے فی لیٹر،دہی 140 روپے کی بجائے 200 روپے فی کلو،روٹی سو گرام 12 روپے کی بجائے 15 اور 20 روپے،نان 120گرام 15 روپے کی بجائے 25 اور 30 روپے میں فروخت کر کے دوکاندار ضلعی انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کانرخنامہ نظر انداز،سرگودھا میں مہنگائی کا طوفان
















