سٹا ک مارکیٹ بلند، انڈیکس 6 سال بعد 51 ہزار سے متجاوز

کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،100 انڈیکس 6 سال بعد 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا،مئی2017 کے بعد پہلی بار پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس دوبارہ 51 ہزار تک پہنچا۔

کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 338 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 70 پر بند ہوا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر32 پیسے مہنگا ہوکر279.12پر جاپہنچا،ادھرآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔