سی بی ڈی پنجاب گھوڑا چوک فلائی اوور کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، گھوڑا چوک فلائی اوور پر قابل ستائش پیشرفت کر رہا ہے، یہ منصوبہ ٹریفک کی بہاو¿ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور شہر کے انفراسٹر میں اہم اضافہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی غیر متزلزل قیادت میں یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔منصوبے کی اب تک پیشرفت میں پئیر ورک مکمل ہونے والا ہے، کل چار پیئرز میں سے ایک مکمل ہوگیا ہے جبکہ باقی تین کا آخری کنکریٹ پور ہو نیوالا ہے۔ مزید برآں دونوں ابڈمنٹ والز کی کامیاب تکمیل منصوبہ کی تکمیل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ منصوبے کی باونڈری وال بھی مکمل ہونے کے قریب ہے، سلپ روڈ اور نکاسی آب کے نظام کی تعمیر کا آغاز خطے کے مجموعی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کیلئے منصوبے کے جامع نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین منصوبے کی روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ کے دوران، سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے خراب موسمی حالات، خاص طور پر حالیہ شدید بارشوں سے درپیش چیلنجوں کے باجود بھی ٹیم کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خران موسم کے باوجود کام کی رفتار متاثر نہیں ہوئی۔ دورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود سی بی ڈی پنجاب گھوڑا چوک فلائی اوور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، اہلیان لاہورکے فائدے اور خطے کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کیلئے اب تک جو پیشرفت ہوئی ہے ہماری غیرمتزلزل لگن کا ثبوت ہے۔ سی بی ڈی پنجاب صوبہ پنجاب اور خصو صا لاہور کی ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، گھوڑا چوک فلائی اوور کی تکمیل لاہور کے شہریوں کیلئے پائیدار ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے اتھارٹی کے عزم کا ثبوت ہے۔