اسلام آباد (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے گیس قیمتیں فوری بڑھانے کامطالبہ کردیا،ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاوزارت خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر فوری گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کوطلب کر لیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کیلئے پاور ڈویژن کی سمری آئی ایم ایف کےساتھ شیئر کردی،آئی ایم ایف نے کہاگیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، یکم جولائی سے قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے سوئی گیس کمپنیاں 46 ارب کا نقصان کر چکیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کانقصان ریکور کرنے کی تجویز دےدی۔
گیس مہنگی نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی،پاکستان قیمتیں بڑھائے ،IMF
















