اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے مزید 10 لاکھ افرا د کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ تیار کرلیا،ذرائع کے مطابق نان فائلرز کو فائلربنانے کےلئے تمام ریجنل ٹیکس دفاترز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔
ہدف کے حصول کےلئے آر ٹی اوز کے 100 افسروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے: منتخب کیے گئے افسروں کی ذمہ داریاں 2 حصوں میں تقسیم کی جائیں گی،بعض افسروں کو صرف زیرالتوا کیسز نمٹا کر ٹیکس گزار بنانے کا ہدف دیا جائےگا۔
FBRکا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ
















