امریکہ نے جنگ بندی کیلئے ترکیہ و سعودیہ سے مدد مانگ لی

واشنگٹن(خواجہ فاروق)حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کےلئے امریکہ نے ترکیہ و سعودی عرب سے مدد مانگ لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے ترکیہ ،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا اعادہ کیا جبکہ یو اے ای ،سعودی عرب کو رابطے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

دوسری جانب انٹونی بلنکن نے بیان میں واضح کیا اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، البتہ حماس کا حملہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔