اوور سیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ ملک کی فکر ہے،شکیل گلزار

نیویارک(خواجہ فاروق)ممتاز قانون دان چودھری افتخار احمد تارڑ اور جہانزیب تارڑ نے پاکستان تحصیل پھالیہ کے سابق ناظم چودھری شکیل گلزار اور وسیم گلزار کے اعزاز میں ڈنر دیا ۔

ڈاکٹر افضال ملہی، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سرور چودھری،ڈاکٹر رحمان، خالد بندیشہ، مسٹر فرینڈی، مسٹر ٹرینی اور ممتاز صحافی محسن ظہیر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری شکیل گلزارنے اوورسیز میں رہنے والے پاکستانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو سب سے زیادہ ملک کی فکر ہے،بیرون ملک میں رہنے والی پاکستانیوں کاملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور مستقبل میںبھی پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں گے۔