عالمی منڈی میں خام تیل مسلسل سستا، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 5فیصد سے زائد گر گئی، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85ڈالر 81سینٹ فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84ڈالر 22سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے،ماہرین نے کہاعالمی منڈی میں رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔