کراچی(بیورورپورٹ)بلند قیمتیں،عوام نے مہنگا پٹرول خریدنے سے گریز کرنا شروع کردیا۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل(او سی اے سی)کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25فیصد کم ہوئی ،صرف 10لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں،اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی فروخت میں بھی 61فیصد کی بڑی کمی ہوئی ۔
ماہرین نے کہا کورونا وبا کے بعد سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین فروخت ریکارڈ کی گئی ۔
بلند قیمتیں،کورونا کے بعد پٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ
















