پاکستان کو دھچکا،ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار

بیجنگ(ایم این پی)پاکستان کو دھچکا ،ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے،ارشد ندیم ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

چیف ڈی مشن پاکستان ایشین گیمز کے مطابق ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں،ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔