نئی دہلی:( ) بھارت اور کینیڈا کے درمیان خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بھارت نے کینیڈا کو فوری طور پر اپنے سفارتکاروں کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا حکم دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کو بھارت میں موجود سفارتخانے سے 40 سفارتکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا اور 10 اکتوبر تک کی تاریخ دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بھارتی حکومت نے کینیڈا کو ساتھ دھمکی بھی دی اگر بتائی گئی تاریخ تک سفارتکاروں نے ملک نہیں چھوڑا تو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کردیا جائے گا۔
بھارت کا کینیڈا کو سفارتکاروں کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا حکم
















