”میڈ ان پاکستان سستے فونز“ جنوری میں قسطوں پر دستیاب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جنوری میں میڈ ان پاکستان سستے موبائل فون قسطوں پر دستیاب ہوں گے،وزیر آئی ٹی نے بڑا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر عمر سیف نے کہاپاکستان میں 33 کمپنیوں نے 5 کروڑ 70لاکھ کم قیمت موبائل فونز بنالیے،جنوری تک عوام کو قسطوں پر دستیاب ہوں گے،2 سال میں 2 لاکھ افراد کو تربیت اور 5 لاکھ فری لانسرز کیلئے ای روزگار سینٹرز بنائیں گے۔

نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام عمر سیف نے کہاپاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور ساتویں بڑی ٹیلی کام انڈسٹری ہے،ملک میں ساڑھے 19 کروڑ سیل فون یوزرز کا ہونا بڑی بات ہے، زرمبادلہ نہ ہونے کے باوجود موبائل فونز میں سے بیشتر درآمد کئے جاتے ہیں، کوئی وجہ نہیں موبائل فونز ملک کے اندر اسمبل اور مینوفیکچر نہ ہوسکیں، میڈ ان پاکستان فون کم قیمت ہوں گے، ایک فون اوسطاً قیمت 15 ہزار روپے کا ہوگا۔